گورنر سندھ عمران اسماعیل کا حلیم عادل شیخ کی والدہ کے نماز جنازے میں شرکت۔
گورنر سندھ کا حلیم عادل شیخ سے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس 
مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا
دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ۔ گورنرسندھ کی حلیم عادل شیخ سے تعزیت 

Governor Sindh met with a delegation of All Karachi Tajir Ittehad today at Governor House.

Governor Sindh met with a delegation of All Karachi Tajir Ittehad today at Governor House.

After the meeting, while speaking at a press conference, Governor Imran Ismail said that he had spoken to FBR Chairman Shabbar Zaidi and he had assured that the concerns of traders would be addressed.

The governor said that the traders have given their suggestions to the government and they will look into them.

The governor urged people to pay taxes. “The country will get rid of debt if every citizen pays taxes,” he added.

The leader of All Karachi Tajir Ittehad thanked the governor for his time and said that they would not have called a strike had they been invited for talks earlier.

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے وفد کی گورنرسندھ سے ملاقات

تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پر کل سے کی جانے والی ہڑتال موخر کرنے کا اعلان

کراچی جولائی 07

  گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے رضوان عرفان کی سربراہی میں گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ وفد میں جمیل پراچہ ، شیخ عالم ، حکیم شاہ ، ارشاد قادری ، شرجیل گوپلانی ، وقاص عظیم ، محمد ارشد اور محمد احمد قادری شامل تھے ۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی ، سلیم میمن اور خرم شیر زمان بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں تاجروں نے ٹیکس سے متعلق اپنے تحفظات سے گورنرسندھ کو آگاہ کیا ۔ گورنرسندھ نے وفد کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر کراچی تاجر اتحاد نے کل سے کی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے جہاں معاشی سرگرمیاں دن رات جاری رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب کراچی چلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے اس کی روشنیوں کو ماند نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے تاکہ تاجر بغیر کسی خوف کے اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں ۔ بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تاجروں کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برداری کے گیارہ مطالبات کے بارے میں چیئر مین ایف بی آر سے بات ہوئی ہے جبکہ شبر زیدی نے ٹیکس کے حوالے سے بات کرنے اور مل جل کر جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں 3 حکومت جبکہ تین نمائندے تاجر برادری سے ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیان سے کسی تاجر کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ہم سب کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا اس ضمن میںتاجروں نے بھی ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے تجاویز دیں ہیں ۔ پر یس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے تاجر رہنما جمیل پراچہ نے کہا کہ ملاقات میں ٹیلی فون کے ذریعے چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی سے تفصیلی بات ہوئی ہے ،گورنر سندھ نے ہمراہ مطالبات سنیں ہیں اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اس لئے ہم نے ہڑتال موخر کی ہے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ وزیراعظم 11 جولائی کو کراچی کا دورہ کریں گے جس میں وہ اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ کراچی کے تمام تاجر برادری ، تاجر تنظیموں اور کاروباری حضرات سے ملاقات کریں گے ۔