گورنر سندھ عمران اسماعیل کا حلیم عادل شیخ کی والدہ کے نماز جنازے میں شرکت۔
گورنر سندھ کا حلیم عادل شیخ سے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس 
مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا
دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ۔ گورنرسندھ کی حلیم عادل شیخ سے تعزیت 

Governor Imran Ismail listening to the complaints of the citizens at Governor Complaint Cell.

Governor Imran Ismail listening to the complaints of the citizens at Governor Complaint Cell.

گورنرہاﺅس کمپلین سیل پر گورنر سندھ نے لوگوں کی شکایات سنیں
لوگوں نے گورنرسندھ کی شکایتی سیل میں موجودگی، بذات خود شکایات سننے اور فوری ہدایت جاری کرنے کے اقدام کو سراہا۔
کراچی ( جون 21 )
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گورنرہاﺅس میں قائم کمپلین سیل میں لوگوں کی شکایات سنیں ،زیادہ تر شکایات زائد بلنگ ، مالی معاونت ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبہ جات سے متعلق تھیں ، گورنرسندھ نے شکایات کے فوری ازالہ کے لیے متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کو ہدایت جاری کی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ عوا م کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، لوگ اپنی شکایات گورنرہاﺅس شکایتی سیل پر بلا خوف خطر درج کرائیں ، میں خود ان کے مسائل حل کراﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے موجودہ حکومت نے احساس پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت تعلیم ، صحت، روزگار سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر یقینی بنائی جارہی ہیں۔ اس موقع پر آنے والے لوگوں نے گورنرسندھ کی شکایتی سیل میں موجودگی اور بذات خود شکایات سننے اور فوری ہدایت جاری کرنے کے اقدام کو سراہا۔