‏اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا 50 سال بعد کشمیر پراجلاس پاکستان کی بھرپور سفارتی کامیابی ہے۔
بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔
بھارتی وزیردفاع گیدڑبھپکیاں نہ دیں،ہر جارحیت کامنہ توڑ جواب دیاجاۓ گا۔
ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیۓ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

A delegation led by President All City Tajir Itehad Hammad Poonawal called on Governor Imran Ismail today at Governor House.

A delegation led by President All City Tajir Itehad Hammad Poonawal called on Governor Imran Ismail today at Governor House.

آل سٹی اتحاد کے صدر حماد پونا والاکی زیر سربراہی 10 رکنی وفد کی گورنرسندھ سے ملاقات

تاجروں کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ گورنرسندھ کی یقین دہانی پرآل سٹی تاجر اتحاد نے 19جون کی شٹر ڈاون ہڑتال کی کال واپس لے لی

کراچی ( جون 17 )

  آل سٹی اتحاد کے صدر حماد پونا والاکی زیر سربراہی 10 رکنی وفدنے گورنرہاﺅس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفد نے اپنے خدشات اور مسائل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا ۔ گورنرسندھ کے مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کے بعد آل سٹی اتحاد کی جانب سے 19 جون کو دی جانے والی شٹر ڈاون ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان بھی کیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کی کال واپس لینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرررہی ہے تاکہ ملکی معاشی صورتحال کو مزید مستحکم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں تاجروں کا اہم کردار رہا ہے با الخصوص کراچی کے تاجروں نے انتہائی نا مناسب حالات میں بھی اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ کر قومی معیشت کو سہارا دیا جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے انھیں جلد از جلد حل کرنے کی بھرپو ر کوشش کروں گا تاکہ معاشی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں ۔ وفد کے سربراہ حماد پونا والا نے تاجروں کے مسائل تفصیل سے سننے پر گورنرسندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی وژن اور لگن سے قومی معیشت کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے ، تاجر برادری موجودہ حکومت کو اپنے مسائل کے حل کا واحد ذریعہ سمجھتی ہے امید ہے کہ موجودہ حکومت تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کرے گی ۔