گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں دسواں سالانہ تقریب تقسیم اسناد میں شرکت 
تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی، پرو وائس چانسلر زرناز واحد، پروفیسرز، رجسٹرار، اور طالبعلموں کی بڑی تعداد شریک تھی
تقریب میں 1349 طلبا و طالبات کو گریجویشن، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں تفویض جبکہ دو طالب علموں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں 
اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 27 طالبعلموں کو سونے، 27 کو چاندی اور 27 کو کانسی کے تمغوں سے نوازا جائیگا
آپ خوش قسمت طالبعلم ہیں جو یہاں موجود ہیں اور آپ سے زیادہ والدین خوش قسمت ہیں جنکی خواہش پوری ہوئی ہے۔ گورنرسندھ
آپکی ذمہ داری ہے کہ یہاں سے جاکر اپنے ملک کے لئے خدمات انجام دیں ۔ گورنرسندھ
حکومت پاکستان نے کامیاب جوان کے نام سے اسکیم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ایک لاکھ سے پچاس لاکھ تک کا قرضہ فراہم کیا جارہا ہے۔ گورنرسندھ
جس سے اپنا کلینک کھول سکتے ہیں اپنی خدمات اس ملک اور عوام کو دے سکتے ہیں.

Governor Imran Ismail inaugurates Ultra-Low Dose Radiation CT Scanner at The Kidney Center (TKC).

Governor Imran Ismail inaugurates Ultra-Low Dose Radiation CT Scanner at The Kidney Center (TKC).

گورنر سندھ کا کڈنی سینٹر کا دورہ، الٹرا ۔ لو ڈوز ریڈی ایشن، سٹی اسکینر کا افتتاح
کراچی ( جون12)
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جہاں حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوتی ہےں وہاں این جی اوز اپنا کردار ادا کرنے کے لئے سامنے آجاتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات یقینی بنائے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ وفاقی حکومت نے غریب اور ضرورت مند افراد کے لئے ملک بھر میں ہیلتھ کارڈ کا اجراءشروع کیا ہے، جس کے ذریعے 7 لاکھ روپے سے زائد کی طبی سہولیات کسی بھی ہسپتال میں حاصل کی جاسکےں گی ۔ سندھ میں پہلے مرحلے میں پانچ اضلاع میں اس کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ تعلیم ، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے احساس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈنی سینٹر کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کڈنی سینٹر میں غریب اور ضرورت مند افراد کو بلا معاوضہ طبی سہولیات فراہم کرنا قابل تحسین امر ہے ، معاشرے کے مخیر افراد کو چاہےے کہ بڑھ چڑھ کر ایسے فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ڈالیں۔ خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے اس بات کا عندیہ دیا کہ وہ وزیراعظم پاکستان سے کڈنی سینٹر کے سلسلے میں بات کریں گے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے بھی درخواست کی کہ وہ کڈنی سینٹر کی مزید بہتری کے لئے اپنا حصہ ڈالیں۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے کڈنی سینٹر کے چیئر مین بورڈ آف گورنر ز عدنان آفریدی ، وائس چیئرمین ماریانہ کریم، ڈاکٹر سلمان بن خالد ، ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے ہمراہ کڈنی سینٹر کے مختلف شعبہ جات اور ڈائلیسز یونٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے الٹرا ۔ لو ڈوز ریڈی ایشن، سٹی اسکین(164 Slices) کا افتتاح بھی کیا۔