‏اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا 50 سال بعد کشمیر پراجلاس پاکستان کی بھرپور سفارتی کامیابی ہے۔
بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔
بھارتی وزیردفاع گیدڑبھپکیاں نہ دیں،ہر جارحیت کامنہ توڑ جواب دیاجاۓ گا۔
ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیۓ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Governor Imran Ismail Wishes Eid Mubarak May Allah bless us with the blessings of this day. And I request everyone to please don’t forget to reach out those in need. A very happy Eid Mubarak.

Governor Imran Ismail Wishes Eid Mubarak May Allah bless us with the blessings of this day. And I request everyone to please don’t forget to reach out those in need. A very happy Eid Mubarak.

عید الفطر کے پر مسرت موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کا تہنیتی پیغام

کراچی ،

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کی برکت بھری ساعتوں کے اختتام پر عید کا یہ تہوار تمام پاکستانیوں کے لئے مسرت و شادمانی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو ہرانے سے اس عید کا لطف دوبالا ہوگیا ہے۔ ملک کے ہر ہر کونے میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منایا جارہا ہے اور پوری قوم مسرت کا یہ موقع فراہم کرنے پر پاکستانی ٹیم کے لیے دعا گو ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر مستحق اور نادار افراد کو خوشیوں میں شریک کرنا ہی اصل عید ہے۔ وسائل نہ رکھنے والے افراد کے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھیرنے سے عید کے لطف کو دوبالا کیا جاسکتا ہے۔ آئےے آج اس بات کا عہد کریں کہ رمضان المبارک میں جس طرح ہم سب نے اپنے رب کے حضور عبادات کا نذرانہ پیش کیا اسے جاری رکھیں گے کیونکہ یہی رمضان المبارک کا پیغام ہے۔ گورنر سندھ کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کا جو خواب بابائے قوم نے دیکھا تھا اسے پورا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ آج کے دن ہمیں عزم کرنا ہے کہ وہ رویے اپنائیں کہ ہر آنے والا ماہ و سال صوبے اور وطن عزیز کے لئے خوش حالی کا پیغام لائے ۔ 

گورنر سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک میں امن و امان کو یقینی بنانے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے بشمول رینجرز اور پولیس خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے مارکیٹوں ، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات پر عوام کے بے پناہ رش کے باوجود سکیورٹی کو یقینی بنایا۔ گورنر سندھ نے صوبہ کے عوام کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ بھی اداکیا.