‏اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا 50 سال بعد کشمیر پراجلاس پاکستان کی بھرپور سفارتی کامیابی ہے۔
بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔
بھارتی وزیردفاع گیدڑبھپکیاں نہ دیں،ہر جارحیت کامنہ توڑ جواب دیاجاۓ گا۔
ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیۓ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Chairman Senate Sadiq Sanjrani called on Governor Imran Ismail today at Governor House.

Chairman Senate Sadiq Sanjrani called on Governor Imran Ismail today at Governor House.

سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

 صوبہ میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور دلچسپی کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ، جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا عندیہ

کراچی( مئی 29)
  سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور دلچسپی کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے سندھ کی عوام کو ٹرانسپورٹ،صحت، تعلیم اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد ادبی، سماجی، ثقافتی، کھیلوں کی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں، پر امن کراچی بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش حیثیت کا حامل شہر بن گیا ہے۔ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کی اصل رونقیں بحال ہونا فابل ستائیش امر ہے۔