‏اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا 50 سال بعد کشمیر پراجلاس پاکستان کی بھرپور سفارتی کامیابی ہے۔
بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔
بھارتی وزیردفاع گیدڑبھپکیاں نہ دیں،ہر جارحیت کامنہ توڑ جواب دیاجاۓ گا۔
ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیۓ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

After assuming the charge as Commander Karachi of Pakistan Navy, Vice Admiral Muhammad Amjad Khan Niazi called on Governor Imran Ismail today at Governor House.

After assuming the charge as Commander Karachi of Pakistan Navy, Vice Admiral Muhammad Amjad Khan Niazi called on Governor Imran Ismail today at Governor House.

وائس ایڈمرل ایم امجد خان نیازی کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

 امن و امان، علاقائی سلامتی ، سمندری حدود کی حفاظت کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال 

کراچی مئی 29
  کمانڈر کراچی کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وائس ایڈمرل ایم امجد خان نیازی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں امن و امان، علاقائی سلامتی ، سمندری حدود کی حفاظت کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات ، غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمہ کے لئے پاک نیوی کے کردار و اہمیت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی دفاع ، سلامتی اور سمندری حدود کی حفاظت کی ضامن ہے، موجودہ حکومت جدید ترین سامان حرب سے نیوی کو لیس کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط پاک نیوی ملکی دفاع ، سلامتی ، استحکام اور سمندری حدود کی حفاظت کی ضمانت ہے جبکہ پاکستان نیوی سمندری سرحد کی نگہبان کے لیے ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ انتہائی مشکل حالات میں بھی پاک نیوی نے قومی توقعات سے بڑھ کر نتائج حاصل کئے۔وائس ایڈمرل ایم امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک نیوی ہر دم چوکس و تیار ہے اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔