اتحادیوں کے ساتھ مل کر صوبے کے عوام کا مقدمہ لڑیں گے ۔ عمران اسماعیل
صوبے کی عوام کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑیں گے ۔ گورنرسندھ کا عزم
چاہتے ہیں سب مل کر کرپشن کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھائیں تاکہ ملک کو کرپشن کے ناسور سے نجات دلائی جا سکے ۔ عمران اسماعیل
اتحادی جماعتوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام میرے لئے اعزاز سے کم نہیں ۔ گورنرسندھ
افطار ڈنر میں جاری صورتحال ، مقدس ماہ صیام کی با برکت ، اتحادی جماعتوں کی مشترکہ جدوجہد ، صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے مشترکہ حکمت علمی اپنانے سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
افطار ڈنر پیر صدرالدین شاہ، میاں محمد سومرو، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری، نصرت سحر عباسی، شہریار مہر، عارف مصطفی جتوئی اور دیگرمنتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ اور جی ڈی اے کے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزا ز میں گورنر ہاﺅس میں افطار ڈنر کا اہتما م 

Students of Roshni Public School Visited Governor House.

Students of Roshni Public School Visited Governor House.

روشنی پبلک اسکول کے بچوں کا گورنرہاﺅس کا دورہ 

گورنر ہاﺅس میں ایگزیکٹیو ٹریننگ پروگرام کے تحت ہارورڈ یونیورسٹی کے سرٹیفکیٹس کورسزکے لئے جگہ مختص کی گئی ہے 

ادبی ، ثقافتی تقاریب کے علاوہ یتم بچوں کے لئے کارناول ، خصوصی افراد اور خواتین کاز کے لئے پروگرام کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے 

  وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر تاریخی سندھ گورنرہاﺅس جہاں پر قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پہلہ گورنرجنرل کا حلف اٹھایا اور بعد ازاں رہائش اختیار کی، عام آدمی با الخصوص اسکولز کے بچوں کے لئے کھولے جانے کے بعد سے لوگوں اور اسکولز کے بچوں کی بڑی تعداد مسلسل گورنرہاﺅس کا رخ کررہی ہے ، گورنرہاﺅس کے دورہ کے دوران بچوں کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے زیر تصورف میں اشیا ءاور تاریخی عمارت کے مختلف حصوں سے متعلق سیر حاصل معلومات فراہم کی جارہی ہے ، منگل کے روز بھی روشنی پبلک اسکول کے بچوں نے گورنرہاﺅس کا دورہ کیا اور گورنرہاﺅس کے لان اور دیگر تاریخی مقامات کا جائزہ لیا اور ان سے متعلق معلومات حاصل کرکے اپنی نادیدہ خوشی کا والہانہ اظہار بھی کیا ۔ واضح رہے گورنرہاﺅس کو 7 ستمبر 2018ءپر کھولا گیا اور 7 ماہ میں مختلف اسکولوں کے تقریباً 8 ہزار طلبہ و طالبات اور ان کے اساتذہ نے 83 بیجز میں گورنرہاﺅس کا گائیڈڈ ٹور کیا ۔گورنرہاﺅس کو بچوں اور عام عوام کے لئے کھولنے کے علاوہ یہاں ایگزیکٹیو ٹریننگ پروگرام کے تحت ہارورڈ یونیورسٹی سرٹیفکیٹس کورسز کے لئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے جہاں پہلے بیج کے شرکاءنے کامیابی سے کورس مکمل کرلیا ہے جبکہ گورنرہاﺅس میں ادبی میلے ، ثقافتی تقاریب ، کھلاڑیوں کی پزیرائی ، یتیم بچوں کے لئے کارناول ، خصوصی افراد اور خواتین کاز کے لئے بھی مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ گورنرہاﺅس کے مزید موئثر اندا ز سے استعمال کو عوام نے خوش آئند قرار دیا ہے اور اس اقدام کومختلف حصوں کی جانب سے بے پناہ پزیرائی حاصل ہورہی ہے ۔