وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کنوینر ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ
گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے۔
گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر واضح کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایم کیو ایم پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اس کے ساتھ آگے چلنے کی خواہاں ہے اور یہی وزیر اعظم پاکستان کی پالیسی ہے۔
گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ مستقبل میں بھی ملک، بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے تحریک انصاف ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتی ہے

Governor Sindh Imran Ismail meeting with the participants of 27th Mid Career Management Course of National Institute of Management at Governor House.

Governor Sindh Imran Ismail meeting with the participants of 27th Mid Career Management Course of National Institute of Management at Governor House.

صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے سندھ انفرا اسٹرکچر ڈولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کام کررہی ہے۔ گورنر سندھ
اہل افسران کسی بھی حکومت کا اثاثہ ہوتے ہیں ، 27 ویں مڈ کیرئرمینجمنٹ کورس کے شرکاءسے گفتگو

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں افسران کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے اہل افسران کسی بھی حکومت کا اثاثہ ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کارکردگی حکومت کی کامیابی کے لئے لازم ملزوم ہے، موجودہ حکومت کے معاشی استحکام کے لئے جو پالیسی مرتب دی ہے اس کے ثمرات جلد عوام کو ملنا شروع ہوجائیںگے،تعلیم، صحت و پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں وفاقی حکومت کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، انفرا اسٹرکچر کی بحالی، بالخصوص بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کے لئے موجودہ حکومت مختلف اسکیموں پر کام کررہی ہے جس کے مثبت نتائج جلد عوام تک پہنچنے لگےں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (این آئی ایم )کے 27 ویں مڈ کیرئرمینجمنٹ کورس کے شرکاءسے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ایک اچھے نظم و نسق کے ذریعے کسی بھی علاقے کے عوام کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے جاسکتے ہیں جبکہ اسی ویژن کے تحت صوبہ و ملک کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ایک اچھا افسر محدود وسائل کے باوجود بھی ان کے احسن طریقہ استعمال سے عوام کو بروقت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا سکتا ہے۔ گورنر سندھ نے کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس کی تکمیل سے افسران اپنی پیشہ ورانہ مہارت، اہلیت ، صلاحیت اور تجربہ میں اضافہ ممکن ہوگا جبکہ وفاقی و صوبائی سطح کے مسائل کے حل میں اپنا اہم کردار مزید بہتر انداز سے ادا کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول سروس کا سب سے اہم کام کسی بھی معاشرہ میں حکومتی پالیسی کا پیشہ ورانہ طریقہ سے نفاذہے۔ گورنر سندھ نے این آئی ایم کے ڈائریکٹر جنرل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور کوششوں کی بدولت ہی کورس کی تکمیل ممکن ہوئی۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی اور کورس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں گورنرسندھ کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔شرکاءکی طرف سے کئے ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا قیام عمل میںلایا جا چکا ہے جبکہ کمیٹی کے قیام سے حکومت اور صنعت کاروں کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوئے ہیں کمیٹی کے ذریعے صنعت کاروں کے مسائل کے حل کو جلد ممکن بنایا جارہا ہے۔ ایک اور سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رک کراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد سیاسی ، سماجی، ثقافتی، ادبی سمیت دیگر سرگرمیاں عروج پر ہیں جبکہ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے شہر میں بہترین مواقع موجود ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ شہر کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت کابھرپور تعاون جاری ہے اور اس ضمن میں قائم کراچی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے اب اس کو سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ بنادیا گیا ہے تاکہ صوبے سندھ میں وفاق کے تحت مزید ترقیاتی منصوبے شروع کئے جاسکے۔