گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے 4 شہداء کے قریبی رشتے داروں سے اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد۔
کراچی میں مقیم شہید خاتون کی بہن نذہت شمیم اور بہنوئی شمیم احمد کے گھر جا کر تعزیت کی
گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی علی عزیز جی جی، شہزاد قریشی اور گورنر سندھ کے ایڈوائزر امید علی جونیجو بھی موجود تھے
گورنر سندھ نے لواحقین سے دردناک (دہشت گردانہ) واقعے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداءکے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اسلاموفوبیا جیسے واقعات ختم ہونا چاہئیں۔ گورنر سندھ
عالمی برادری سے اپیل کرتاہوں کہ پوری دنیا میں ہونے والے اس طرح کے واقعات پر سخت کاروائی عمل میں لانے کے لئے اقدامات بروئے کار لائیں۔ عمران اسماعیل
عالمی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بیرون پاکستان مقیم تمام مسلمانوں اور پاکستانیوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ حکومت اس گھڑی میں دکھی خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ گورنر سندھ