گورنرسندھ عمران اسماعیل کاتاریخی عمارت فیریئر ہال کادورہ 
اس موقع پر فریئر ہال گارڈین بورڈ کے پیٹرانچیف وسیم اختر, چیرمین شاہد فیروز اور بورڈ کے ممبران یاور جیلانی، شاہد عبداللہ، جمیل یوسف ، درے قاضی، پرویز سعید اور غازی صلاح الدین بھی موجود تھے
گورنر سندھ نے تاریخی عمارت کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا
تاریخی عمارت فریئر ہال ہمارا اثاثہ ہے۔ گورنرسندھ 
گارڈین بورڈ کی رکاوٹوں کو ہر صورت دورکیا جائے گا اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کروں گا۔ گورنر سندھ کی فریئر ہال دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت 
تاریخی عمارت کی اصل حالت میں جلد از جلد بحالی یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط ارسال کروں گا۔ گورنرسندھ 
یہ تاریخی عمارت 1865 ءمیں مکمل کی گئی جس کی تعمیر میں حکومت اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بریفنگ 
یہاں سے تاریخی نادر و نایاب اشیاءکو چرالیا گیا۔ چیئرمین کی بریفنگ
اس تاریخی عمارت میں ایک بینڈ اسٹینڈ ، کوئن وکٹوریہ اور کنگ ایڈورڈ کے نام سے منسوب پارک آج بھی موجود ہیں۔ چیئرمین 
امید ہے کہ بہت جلد اس عمارت کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ چیئر مین
اس تاریخی عمارت میں 25 دسمبر سے چراغا ں شروع کریں گے۔ چیئر مین
چھٹیوں کے روز ماضی کی طرح بینڈز بھی شروع کئے جائیں گے۔ چیئر مین
ہمارا ارادہ ہے کہ اس تاریخی عمارت میں موجود لائبریری کو از سر نو تعمیر کیا جائے۔ چیئرمین